Download Urdu Novels in PDF, Free Urdu Novels PDF, Peer e Kamil by Umera Ahmed,

Tag

Ghalib .. Ki wafa ham se to ghair us ko..



کي وفا ہم سے تو غير اس کو جفا کہتے ہيں
(مرزا اسد اللہ خان غالبؔ)

کي وفا ہم سے تو غير اس کو جفا کہتے ہيں
ہوتي آئي ہے کہ اچھوں کہ برا کہتے ہيں

آج ہم اپني پريشاني ِ خاطر ان سے
کہنے جاتے تو ہيں پر ديکھيے کيا کہتے ہيں

اگلے وقتوں کے ہيں يہ لوگ انہيں کچھ نہ کہو
جو مے و نغمہ کو اندوہ ربا کہتے ہيں

ہے پرے سرحد ِ ادراک سے اپنا مسجود
قبلے کو اہل ِ نظر قبلہ نما کہتے ہيں

پائے افگار پہ جب سے تجھے رحم آيا ہے
خار ِ رہ کو ترے ہم مہر گيا کہتے ہيں

اک شرر دل ميں ہے، اس سے کوئي گھبرائے گا کيا
آگ مطلوب ہے ہم کو، جو ہوا کہتے ہيں

ديکھيے لاتي ہے اس شوخ کي نخوت کيا رنگ
اس کي ہر بات پہ ہم نام ِ خدا کہتے ہيں

وحشت و شيفتہ اب مرثيہ کہويں شايد
مر گيا غالب ِ آشفتہ نوا ، کہتے ہيں

0 comments:

Post a Comment

Give Us your voice...